
وزیراعظم عمران خان سے پندرہ اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کے نمونے لیئے گئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
مزید پڑھیں: فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، فیصل ایدھی وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کر چکے ہیں
فیصل ایدھی میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد، وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرصوبہ خیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے پی میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34TxoPW
0 comments: