Monday, April 13, 2020

رواں سال 549 مرتبہ قابض بھارتی فوجوں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے: دفتر خارجہ

وزارت خارجہ
وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتخانے سے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور گرو اہلوالیا کو ڈی جی ساوَتھ ایشیا زاہد حفیظ چودھری نے طلب کیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارت نے دودھنیال، رکھ چکری، چڑی کوٹ اور بروہ سیکٹرز پر فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید اور 4 شہری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج ورکنگ باونڈری پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شہری آبادی پر مارٹر گولے، بھاری توپ خانہ اور خودکار اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

رواں سال 549 مرتبہ قابض بھارتی فوجوں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج نے 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستان کے دفترخارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، بچہ شہید اور 4 شہری زخمی

واضح رہےکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K20jI0

0 comments:

Popular Posts Khyber Times