
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 457 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 254 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 38 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 26 مریض صحت یاب ہوگئے۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے جب کہ مزید افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1,318 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں 2 ہلاکتوں اور 93 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اب تک 389 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
پنجاب
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2425 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں ہفتے کے روز بھی کورونا وائرس کے 89 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی تھیں، صوبے میں وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہے۔
While Pakistan is fighting COVID-19, there is a #GoodNews from #DGKhan
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 12, 2020
755 Zaireen, including those 175 who tested positive earlier, have returned to their homes after full recovery.
Only 74 Zaireen left in DGK quarantine, who are being looked after in the best possible manner.
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے بتایا کہ جہاں پاکستان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے وہیں ڈی جی خان سے ایک اچھی خبر بھی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں ہفتے کو 41 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 697 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔
صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بھی کے پی میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔
تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 142 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
گزشتہ روز بلوچستان میں بھی مزید 8 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 228 ہوگئی ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ اب تک 95 متاثرہ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز کورونا کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 216 ہو گئی ہے۔
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 146 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں اتوار کے روز ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد اسلام آباد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد، کورونا کے حوالے سے خصوصی پیغام
آزاد کشمیر
آج آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ سینٹر نے کی ہے۔
نیا کیس سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی آزاد کشمیر میں ایک 4 سال کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کی تصدیق وزیر صحت نے کی تھی۔
وینٹی لیٹرز اب پاکستان میں تیار ہونگے
پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: وینٹی لیٹرز اب پاکستان میں تیار ہونگے، اہم اجازت مل گئی
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eeU69s
0 comments: