
بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، افغانستان اور دیگر چھوٹی ریاستیں جہاں ایک ارب 80 کروڑ آبادی ہے، کرہ ارض کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ ہیں جہاں اب تک نسبتا کم کورونا وائرس کے کیسسز سامنے آئے ہیں تاہم ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہ وائرس کا اگلا مرکز ثابت ہوسکتی ہیں۔
اس کے سنگین معاشی اثرات کے پہلے ہی بہت سارے ثبوت موجود ہیں، بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن بہت سی عام سرگرمیوں کو روک رہے ہیں، مغربی فیکٹری کے آرڈرز منسوخ ہوگئے ہیں اور بہت سے غریب ورکرز اچانک بے روزگار ہو گئے ہیں۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ پاکستان کی حکومت کے لیے فوری چیلینج یہ ہے کہ کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنا، معاشی نقصانات کو کم کرنا اور غریبوں کی حفاظت کرنا ہے، درمیانی مدت سے طویل مدت میں، نجی سرممایہ کاری کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت کو ضروری اصلاحات پر عملدرآمد کرنے پر توجہ دینی چاہیے‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UZTKw2
0 comments: