Saturday, April 18, 2020

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی
 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق توسیع 30 اپریل کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کے لیے کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نوٹم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اس دوران خصوصی اجازت والی ریلیف اور کارگوپروازیں آپریٹ کرتی رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی جس میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zc3GKn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times