
بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس سے دو خواتین شہید اور بچے سمیت دو زخمی ہوگئے، مکار دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔
بھارت کی فوج نے ایل او سی پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہو گئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزی پر مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہو گئے، 34 سالہ شہید علی باز کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KIBqSb
0 comments: