
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 172 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں آج مزید کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1163 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے مالی امداد
پنجاب حکومت نے مستحق افراد کو 3 ماہ کی مالی امداد ایک ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
مزید پڑھیں: 3 ماہ کی مالی امداد اب ملے گی ایک ساتھ، پنجاب حکومت نے مزید کیا فیصلے کیے؟ فیاض الحسن نے تفصیلات بتادیں
اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
سندھ
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بڑھ کر 864 ہو گئی ہے جب کہ مزید ایک مریض کی ہلاکت کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
سندھ میں آج مزید 12 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا وائرس سے 86 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مزیضوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔
خیبرپختونخوا
سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 372 ہے۔
خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 30 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 185 ہے اور 17 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں ہفتے کو کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض صحتیاب ہوچکا ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 206 ہوگئی ہے۔
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
یو اے ای کیجانب سے امدادی سامان سے لیس خصوصی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے 12 ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے 12 ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا
ذرائع کے مطابق اتحاد ایئرلائین کی پرواز ای وائے 231 ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، امدادی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک ، گلوز اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔
تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹر معطل
حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر 12 ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دینا غلط ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔
مزید جانیں: تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا: فوکل پرسن برائے انسداد کورونا
فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں 600 افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، پورے ملک کو حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XcJrWO
0 comments: