وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 450 ہوگئی ہے۔
پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 920 ہے۔
ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز میں 213۔ ملتان قرنطینہ مرکز میں 91، رائے ونڈ قرنطینہ میں 142 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ کے محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں اب تک 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 783 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا، آج دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کا سخت قدم، صوبے میں ساڑھےتین گھنٹے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن
اہم فیصلہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 311 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بلوچستان
سرکاری پورٹل کے مطابق بلوچستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 169 ہوگئی ہے ادھر صوبائی محکمہ صحت نے مجموعی کیسز کی تصدیق کی۔
اسلام آباد
آج بروز جمعہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 190 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اہم بیان
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیبارٹری ایشو ہے، گلگت بلتستان میں اس وقت ایک ہی لیبارٹری ٹیسٹ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والی کٹس اور این آئی ایچ کی کٹس میں فرق ہے، گلگت بلتستان میں اس وقت لگ بھگ 30،35 وینٹی لیٹرز ہوں گے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔
عالمی بینک کی امداد
عالمی بینک نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک کی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری
عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dV4ymG
0 comments: