
گلستان سوسائٹی ملیر کے دس اور چراغ کالونی کے پانچ رہائشی افراد کو قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل بھی گلستان سوسائٹی ملیرکے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہی علاقے سے اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس متاثرین کے سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر ملیر نے احکامات جاری کیے ہیں کہ علاقے میں فوری طور پہ جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے گزشتہ دنوں اضلاع کے حوالے سے جو فہرست جاری کی تھی اس میں بتایا تھا کہ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد کے اعتبار سے ضلع وسطی کے متاثرین کا دوسرا نمبر ہے۔ علاقے کے حوالے سے شہر قائد میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34sV7q0
0 comments: