Tuesday, April 21, 2020

محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی سیشن2020-21 کیلئے اسکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول

سندھ کے اسکولوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے
محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سیشن دو ہزار بیس اکیس کے لیے اسکولوں اور کالجز کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق یکم سے تیسری جماعت کے طلباء کا تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد انہیں پروموٹ کیا جائے گا۔

چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے پندرہ جون تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج پندرہ جون کو ہی جاری کئے جائیں گے۔

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پندرہ جون سے شروع ہوں گے۔

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج پندرہ اگست تک تمام بورڈز جاری کرنے کے پابند ہوں گے، نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ساٹھ روز میں جاری کیا جائےگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات چھ جولائی سے شروع ہوں گے اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج پندرہ ستمبر کو جاری کئے جائیں گے، گیارویں جماعت کے نتائج ساٹھ روز بعد کئے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zongDr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times