Sunday, April 12, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور کے 12 علاقے مکمل سیل

لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے12 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے
پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے12 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ، شاہدرہ، رستم پارک، گلشن راوی، مغلپورہ، ریلوے کالونی، سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں سے کورونا کے 66 مریض سامنے آئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لاہور کے سیل کیے گئے علاقوں میں لوگوں کےگھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پنجاب کی مختلف جیلوں میں موجود 58 قیدی بھی کوروناوائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق صوبے میں216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4 علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V1HNGa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times