
میئر کراچی وسیم اختر کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی محمد شاہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان اور مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہوگی۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورنگی نمبر چھ قبرستان اور اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان میں بھی تدفین کی اجازت ہے۔ نماز جنازہ میں 2 قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
مئیر کراچی کے مطابق قریبی عزیزوں کو قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز، 20افراد زندگی کی بازی ہار گئے
واضح رہےکہ کورونا سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1625 ہو گئی جبکہ 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مریض دم توڑ گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33XKR8R
0 comments: