Saturday, March 14, 2020

کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں صرف افواہیں ہیں: وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، کورونا کے پیش نظر حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں، صوبائی حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے گزشتہ روز کووڈ-19 کا ایک اور کیس سامنے آیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے وار پے در پے جاری، مریضوں کی مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xzI5dT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times