Saturday, March 7, 2020

وزیراعظم نے کیا عالمی برادری کو خبردار! مودی کے ہندوبالادستی کے نظریے سے تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایاجائے گا

 وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ مودی کے ہندوبالادستی کے نظریے سے تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس نظریے کا بنیادی نشانہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمان ہیں جبکہ عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے جو دیگر اقلیتوں تک بھی پھیلے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر ہندو بالادستی کے اس نظریے کو روکا نہ گیا تو دلتوں سمیت تمام اقلیتیں اس کا نشانہ بنیں گی اور جو کوئی بھی اس فسطائی نظریے سے اختلاف کرے گا اسے تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بھرپور اقدامات نہیں کئے جاتے اس کے اثرات خطے کے باہر بھی محسوس ہوںگے۔

مزید پڑھیں: بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترک صدر کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مودی کی نسل پرست ہندوسرکار مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے، افسوس مسلم دنیا سے چند آوازیں مظالم کی مذمت کر رہی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IvFFiU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times