Saturday, March 21, 2020

جان لیوا وائرس کا پتہ لگانا اب نہایت آسان، اب کتنے منٹوں میں کورونا کی ہوجائے گی تشخیص؟۔۔۔ خوشخبری آگئی

کورونا وائرس کا ٹیسٹ 40 منٹ میں ہو سکےگا
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ وہ پہلی کٹ ہے جس سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ 40 منٹ میں ہو سکےگا۔

ابتداء میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہو گی جب کہ ٹیسٹ کٹ کی سپلائی کا آغاز 30 مارچ یعنی آئندہ ہفتے سے اسپتالوں سے ہوگا۔

یاد رہے ایف ڈی اے امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی ایک ایجنسی ہے جو کہ عوام الناس کی صحت کی حفاظت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وار جاری، جان لیوا وائرس اب تک کتنی زندگیاں نگل گیا؟ افسوسناک خبر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39bvY43

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times