
ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید نے گھریلو ملازم کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود اسپتال داخل نہیں کرایا جس پر پولیس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی اور وبائی مرض چھپانے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا۔
شوہر کی گرفتاری اور رہائی کے لئے سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جس کے بعد ماریہ اور ان کے شوہر نے ایک اور ویڈیو میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب پولیس پر خوب تنقید کی۔
لیکن وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران حقائق سے پردہ اٹھا دیا اور صاف بتا دیا کہ ماریہ بی کے ملازم کے حوالے سے کیس کے بارے میں علم ہی نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کتنی خطرناک بیماری ہے، اموات کم ہونے سے لوگوں کو اس کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں ہو رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3apWxE1
0 comments: