
عورت کو جتنی عزت اسلام نے دی نہ کسی اور مذہب نے نہیں دی۔ اسلام نے مرد کو نگہبان بنایا تو عورت کو چار دیواری کے اندر معاملات کا پاسدار اور زمانہ جاہلیت میں عورت کو زندہ دفن کیا جا تا تھا۔
اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے عورت پر احسان عظیم کیا اور اس کو ذلت و پستی کے گڑھوں سے نکالا جب وہ اس کی انتہا کو پہنچ چکی تھی، نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمة للعالمین بن کر تشریف لائے اور آپ نے پوری انسانیت کو اس آگ کی لپیٹ سے بچایا۔ اس زندہ دفن کرنے والی عورت کو بے پناہ حقوق عطا فرمائے۔
مغربی تہذیب عورت کو کچھ حقوق ضرور دیتی ہے مگر عورت کی حیثیت سے نہیں بلکہ یہ اسوقت اس کو عزت دیتی ہے،جب وہ ایک مصنوعی مرد بن کر ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے پر تیار ہوجائے، مگر نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لایا ہوا دین عورت کی حیثیت سے ہی اسے ساری عزتیں اور حقوق دیتا ہے اور وہی ذمہ داریاں اس پر عائد کی جو خود فطرت نے اس کے سپرد کی ہے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پہلی بار 1975 میں عالمی یوم خواتین منایا گیا، دو برس بعد 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔
دنیا بھر کی پاکستان کی باہمت خواتین نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا، سیاست، معیشت، صحافت، طب سمیت ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کی الگ پہچان ہے۔ ذہانت، صبر اور ناقابل یقین حوصلوں کی داعی خواتین گھر اور معاشرے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، یوں پاکستانی عورتوں کا کردار قوم کی تعمیر میں انتہائی قابل ستائش ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PXE89f
0 comments: