
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں نویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے رات گئے فیصلہ تبدیل کرلیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کہاہے کہ 14 مارچ سے کوئی امتحان نہیں، نیا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی کالجز بند کرنے کا حکم دیدیا، تمام ہاسٹلز کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے، یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے تمام میچز بھی منسوخ کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں 30 مئی تک چھٹیاں، میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی۔۔۔بڑی خبر نے ہلچل مچا دی
یاد رہے کہ سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38QCWeD
0 comments: