
کورونا نے ملکی سیاسی قیادت کو ملایا تو شہباز شریف کو بھی پاکستان یاد آیا، نواز شریف کے ضمانتی لندن یاترہ میں ایسے کھوئے کہ نہ میاں نواز شریف کو اسپتال میں داخلہ ملا اور نہ شہباز شریف کو پاکستان کی یاد ستائی، قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف کی راہ تکتی رہی لیکن شہاز شریف نے پاکستان کی ٹکٹ نہ کٹوائی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف کی ملک واپسی ہوئی ہے، شہباز شریف انیس نومبر کو نوازشریف کے ساتھ لندن گئے تھے تاکہ نواز شریف کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کرسکیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تمام بین الاقوامی پروازیں بند کر دی گئیں ہیں جبکہ پی آئی اے نے دو ہفتے کیلئے بین الاقوامی پروازیں بند کردیں ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xZxoBL
0 comments: