Tuesday, March 10, 2020

محکمہ موسمیات نے ایسی پیشن گوئی کردی کہ پاکستانی عوام دنگ رہ گئی

اسلام آباد سمیت میں موسم خشک اور مطلع مکمل طور پر صاف ہے
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد سمیت آج ملک بھر میں موسم خشک اور مطلع مکمل طور پر صاف ہو گا، سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود رہے گا جس سے سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔

گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ پانچ روز جاری سے بارشوں کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔

معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پڑنے والی برف کو مشینری کے ذریعے سڑکوں سے ہٹا کر راستے بحال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش ہوئی اس دوران مالم جبہ، کالام اور مری میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

مالم جبہ میں 112 ملی میٹر، چراٹ میں 69 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 33، کالام میں 30 ملی میٹر، سیدو شریف میں 29 ملی میٹر، پشاور میں 24 ملی میٹر، چکوال میں 25 ملی میٹر، اسلام آباد میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aETYO0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times