Thursday, March 5, 2020

تفتان میں قرنطینہ سینٹر میں زائرین کو رکھنے کی گنجائش ختم، پانچ سو زائرین پاکستان ہاؤس کے قریب کیمپ منتقل

تفتان میں قرنطینہ سینٹر میں زائرین کو رکھنے کی گنجائش ختم، پانچ سو زائرین پاکستان ہاؤس کے قریب کیمپ منتقل
ایران سے زائرین کی تفتان بارڈر کےذریعے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تفتان میں قرنطینہ سینٹر میں مزید زائرین کو رکھنے کی گنجائش نہیں باقی رہی ہے، 5 سو زائرین کو پاکستان ہاؤس کے قریب کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران تفتان بارڈر پر تجارت 12 ویں روز جبکہ پاک افغان بارڈر چمن چوتھے روز بھی بند ہے، بڑی تعداد میں ایران سے زائرین کی وطن واپسی جاری ہے۔

پاکستان ہاؤس میں مزید زائرین کو رکھنے کی گنجائش نہیں رہی ہے جس کے بعد 500 سے زائد زائرين کو پاکستان ہاؤس کے قریب کيمپ ميں رکھا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نےایران سےآنےوالےمزيد زائرین کوکوئٹہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کےمطابق کوئٹہ کےنواحی علاقے ہزارگنجی میں قرنطینہ سیںٹرقائم کیاجارہا ہےجہاں 3000 سےزائد زائرین کو رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق آج بھی ایران سے مزید پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uYsfJ2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times