
گزشتہ روز وزیر صحت، چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے سنگین بیمار ملازمین کو 15 دن کی چھٹی دی جائے گی، ضلع خیبر لیوی سینٹر شاہ کس میں 150 بستروں کا علیحدہ سینٹر قائم کیا جائے گا۔
اجلاس میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ طورخم سے واپس آنے والے مشتبہ کیسز کو مذکورہ سینٹر منتقل کیا جائے، اجلاس میں اہم، ضروری بھرتیوں کے علاوہ تمام بھرتیوں کی منسوخی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے 15 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ
دوسری طرف محکمہ ریلیف خیبر پختون خوا کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کورونا وائرس کے مریضوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ہے، راشن وائرس سے متاثرہ مریض کے اہل خانہ کو دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق مفت راشن انھیں دیا جائے گا جو سرکاری قرنطینہ میں ہیں، یہ راشن 20 کلو آٹا، 10 کلو چاول، 10 کلو چینی،5 کلو دال، دودھ وغیرہ پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ہیلتھ منسٹر تیمور جھگڑا نے صوبے میں پہلے 15 کیسز کی تصدیق کی ہے، تیمور جھگڑا نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ تفتان سے کے پی پہنچنے والے 19 افراد میں سے 15 میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان مریضوں کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک علیحدہ عمارت میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aXhbLm
0 comments: