
چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے۔ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد میں چینی ڈاکٹروں کی ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا اور کورونا سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین کے ڈاکٹرز اور حکومت مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی حکومتوں میں مسلسل رابطہ ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف چینی حکومت نے بہترین اقدامات اٹھائے، چین اور پاکستان دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کو ملنے لگی شکست، 28 مریض صحتیاب جبکہ متاثرین کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی
واضح رہےکہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QT8YjW
0 comments: