Saturday, March 14, 2020

کورونا کا رخ اب حکمرانوں کی جانب، کینیڈین خاتون اول کے بعد کس ملک کی خاتون اول وائرس کا شکار؟

وزیراعظم پیڈرو سانشیز اور انکی اہلیہ
کینیڈین خاتون اول صوفی ٹروڈو کے بعد اسپین کی خاتون اول گومیز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم پیڈرو سانشیز کی اہلیہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

یورپ کا کورونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک ہے۔ مجموعی طورپر اسپین میں اب تک کورونا کے6,000کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ190 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے ملک بھر کو اٹلی کے انداز میں لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیرسے اسپین بھرمیں دوہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ان پابندیوں سے اسپین کے چاراکروڑ ستر لاکھ لوگ متاثر ہوں گے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1,500نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سے اسپین دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچوں بڑا ملک بن چکا ہے۔ پہلے چار ملکوں میں چین ، اٹلی، ایران اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

 مزید پڑھیں: امریکی صدر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظرِ عام پر، اہم خبر آگئی

یاد رہے کہ وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U6RKjJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times