
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا، تاہم وزارت مذہبی امور کو کام کرنے دیا جائے، وہ رویت کے مسئلے کو حل کر لے گی۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے علما سے مل کر کام کریں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے، فواد چوہدری کے اعلان کے مطابق نہیں، اس سلسلے میں مناسب پلیٹ فارم وزارت مذہبی امور ہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم 2 اپریل کو بھی مولانا منیب الرحمن اور پوپلزئی صاحب کا انتظار کریں گے، ہمارے لیے تمام علما قابل احترام ہیں، البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی رویت کا سائنس سے تعلق نہیں، اس لیے کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے اور علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/332b5H6
0 comments: