Sunday, March 22, 2020

عالمی برادری کو انسانیت کے ناطے ایران پر سے پابندیاں ہٹانا ہوں گی: شہباز شریف

شہباز شریف نے پاکستان میں ایران کے سفیر کو خط لکھا ہے
شہباز شریف نے پاکستان میں ایران کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے پر ایران اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایران کے سفیر سید علی حسینی کو خط لکھا ہے جس میں19 مارچ کے خط پر شکریہ ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے ایران کے سفیر کو لکھے گئے خط میں ایران کے برادر عوام کو کورونا سے درپیش مشکلات پر دکھ اور پریشانی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں کورونا کے مشترکہ چیلنج اور بحران کا سامنا ہے، جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے پابندیوں کی وجہ سے ایران میں کورونا سے پیدا شدہ صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔

شہباز شریف نے ایرانی سفیر کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو کورونا کے مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے اور ن لیگ سمجھتی ہے کہ ایران پر پابندیاں ناقابل قبول اور درپیش چیلنج کے مقابلے میں رکاوٹ ہیں انسانی تکالیف کو دور کرنے کے لے یک جہتی اور مدد کی ضرورت ہے ناکہ پابندیوں اور سزا کا راستہ اپنایا جائے ہماری اولین ترجیح انسانیت کا مفاد ہونا چاہئے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ کورونا وائرس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایران کے عوام کی معاونت کرنے کی ضرورت ہے پابندیاں فوری ختم کی جائیں کیونکہ یہ انسانی زندگیاں بچانے کے نیک کام میں رکاوٹ ہیں۔

شہباز شریف نے اشعار کہنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے یہاں بھی سعدی شیرازی کے اشعار قلمبند کئے، شہباز شریف نے خط میں کہا کہ ن لیگ حکومت کو ایران پر غیرمنصفانہ پابندیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کے لئے قائل کرے گی، برادر ایرانی عوام کی مدد ہمارا فرض ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید لکھاکہ اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قوانین اور عالمی انسانی اقدار کی بالادستی کے ذریعے ایرانی عوام سے یک جہتی کرنا ہوگی اسلامی ممالک کی طرف سے برادر ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی اور معاونت کا اظہار ہونا چاہئے کورونا وائرس مشترکہ طور پر انسانیت کا دشمن ہے،متحد ہوکر اور عالمی برادری کے تعاون سے ہی اس پر قابو پاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

واضح رہےکہ ایران پر پابندیوں کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ معاشی پابندیوں کے باعث ایران کو اس وبا پر قابو پانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xevI6X

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times