Tuesday, March 24, 2020

اسٹاک مارکیٹ پھر سے لڑکھڑانے لگی، شدید مندی کے باعث کاروبار پھر روکنا پڑا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بحالی نہ آسکی، شدید مندی کے باعث کاروبار پھر روکنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان مارکیٹ کو شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج پھر کریش کر گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گر گئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس 28ہزار 842 پوائنٹس پر آگیا اور اسٹاک ایکس چینج میں 6 فیصد سے زائد کمی دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں: ملک میں تمام بینکس کی برانچز کھلی رہیں گی، اسٹیٹ بنک

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جزوی لاک ڈاؤں ہے مگر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی جبکہ بینکوں کے کام کرنے کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک برانچز صبح 10 بجے کام کا آغاز کریں اور شام ساڑھے 4 بجے بینک بند کردیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UhtSLP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times