
انسان کا عزم بلند ہو تو دنیا میں کوئی بھی چیز نا قابل شکست نہیں، کورونا وائرس کو انسان کے غیر متزلزل ارادے ہرانے لگے۔ ایک اور اچھی خبر آ گئی۔ کینیڈین وزیراعظم کی ہلیہ صحت یاب ہو گئیں۔
کینیڈاکے وزیر اعظم کی اہلیہ کا بارہ مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیر اعظم کی اہلیہ کا لندن کے دورہ سے واپسی پر ٹیسٹ کیا گیا تھا،
مگر اب بھی انہوں نے محتاط رہنے کی پالیسی نہیں چھوڑی۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو بھی گھر سے ہی کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو میں مہلک ترین نئے وائرس COVID 19 کی تشخیص ہوئی۔
اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو برطانیہ سے وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2w1Fzgk
0 comments: