Wednesday, March 11, 2020

کورونا وائرس نے معیشت کو مفلوج کردیا، حکومتِ پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ

کورونا وائرس نے معیشت کو مفلوج کردیا، حکومتِ پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ
اسٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں نہیں ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی اچھی خاصی مندی نے مارکیٹ کو جکڑ لیاہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز ہواتو 100 انڈیکس 37 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور انڈیکس 537 پوائنٹس گر گیا۔ کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 135 پوائنٹس کی سطح پر آن پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ نے صبح سویرے خوشخبری سنا دی، آغاز پر ہی زبردست تیزی

یاد رہے کہ بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 37695 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے جس کے سبب عالمی معیشت کی شرح نمومیں 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38Ey7op

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times