Thursday, March 12, 2020

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میںکرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، صوفی حال ہی میں برطانیہ لوٹیں تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو میں مہلک ترین نئے وائرس COVID 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو برطانیہ سے وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس نے 140 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور کینیڈا بھی اس وبا کی زد میں آیا ہے۔

کینیڈا میں اب تک سو سے زائد کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ متعدد کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TMQXFM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times