Tuesday, March 10, 2020

ایوان میں شہباز شریف کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ، اسد قیصر نے چھٹی دیدی۔۔۔ اہم خبر آگئی

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے چھٹی کی درخواست بھیجی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چھٹی کی درخواست ایوان میں پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گزشتہ سال سے لندن میں اپنے بڑے بھائی نوازشریف کے علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر حکومتی ارکان نے شہباز شریف کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا تو (ن) لیگی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر کی واپسی کے امکانات متعدد بار قوم کے سامنے رکھے۔

رکن قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ شہباز شریف مارچ میں واپس آ جائیں گے تاہم ان کے اندازوں کے برعکس اپوزیشن لیڈر نے چھٹی کی درخواست دے دی۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی واپسی سےمتعلق ن لیگ وضاحت دے، بتایا جائے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کب واپس آئیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aIJv42

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times