
فنکاروں نے عوام کو کورونا وائرس کی خوفناک شکل دکھاتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ علاج سے پہلے احتیاط کریں۔
اداکارہ ریما خان، احسن خان، حمیرا ارشد، ماہرہ خان، عائزہ خان، مایا علی ظفر، عاصم اظہر اور علی سمیت دیگر شخصیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی جبکہ فخر عالم نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی۔ اداکارہ ثنا نےذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کی درخواست کردی۔
Public Service Message by @TheMahiraKhan on #COVID19 #PakistanFightsCorona
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 21, 2020
- Wash your hands regularly with soap & water
- Do social distancing, avoid going out unless it very important.
- Act as responsible citizens and follow instructions by government for public safety. pic.twitter.com/CBBzuh2Ku6
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں اور وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Urbpv9
0 comments: