
علی ظفر نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہو ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے۔‘
علی ظفر کے پیغام کے بعد مداح بھی فوراً علی ظفر کو ریپلائی کرنا شروع ہوگئے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کردیا۔
Bhaee se baatein kerne ke liye bhaee ka channel subscribe kero aur jo masala hai bol daalo kyunke. #bhaeehazirhai Ali Zafar https://t.co/VUkOli9WHK
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 3, 2020
واضح رہے کہ اتوار کے روز علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے مداحوں کی فرمائش پر نیا ترانا ’میلہ لوٹ لیا‘ ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
میلہ لوٹ لیا ترانے کو یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد ویوز آئے اس سے علی ظفر کے ترانے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ علی ظفر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ایس ایل ترانا بنانے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پروگرام میں علی عظمت نے علی ظفر کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’تیار ہیں‘ کو کچھ بلاگرز کی جانب سے ناکام کرانے کی سازش کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TlSRNC
0 comments: