Tuesday, March 17, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل مندی کا شکار ہے، بدترین ڈاؤن فال نے تاجروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 684 کی سطح پر موجود تھا۔ ایک وقت میں انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا تاہم جلد ہی یہ تیزی مندی میں بدل گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 426 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 200 کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپر ہی شدید مندی کا رجحان

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 60 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33q4O8f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times