
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت آج منعقد ہونے والے اہم اجلاس کوروناوائرس سےمتعلق بریفنگ ایجنڈےمیں سرفہرست ہے، اجلاس میں مہلک وائرس کے موثر روک تھام کےلیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کی بندش، سیاسی، سماجی رابطوں کی جزوی بندش پر کا فیصلہ کیا گیا ہے، طور خم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام خوف کا شکار ہونے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33j4Oqr
0 comments: