Tuesday, March 3, 2020

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے وفد کے بروقت دورہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 سے 80 لاکھ کشمیری لاک ڈاؤن اور مواصلات کی بندش کی زد میں ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

وزیراعظم نے او آئی سی وفد کو بھارت میں ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلم کش فسادات کے خلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32LKXjo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times