
عورت عزم و ہمت، ایثار اور جرات و بہادری کا دوسرا نام ہے، کبھی امن کی پیامبر بن کر تو کبھی زمانہ جنگ میں استقامت کی مثال بن کر حوا کی بیٹی انسانیت کی محافظ بنتی رہی ہے، پاکستان میں ہر شعبے کی طرح دفاع کے شعبے میں بھی خواتین ہر اول دستہ بن کر ابھریں ہیں۔
میجر جنرل نگار جوہر کا طرہ امتیاز، ملٹری اسپتال کی پہلی خاتون سربراہ بننے کا اعزاز حاصل کیا، پائلٹ آفیسر مریم پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے پہلی شہید خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستانی خواتین نے اقوام متحدہ کے جھنڈے کیساتھ سبز ہلالی پرچم بھی اقوام عالم میں سربلند کیا، پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں خواتین انگیجمنٹ ٹیمز تعینات کرنے والا پہلا اہم ملک بنا، کانگو امن مشن میں پاکستانی خواتین فوجی، پولیس افسران، سافٹ ویئر انجنئیرز کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
پاکستانی خواتین کے پہلے 15 رکنی دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا گیا۔ میجر سامیہ رحمٰن کو کانگو میں بہترین کارکردگی پر اقوام متحدہ تعریفی سند عطا کی گئی۔ میجر سادیہ دو سال کےلئے اقوام متحدہ تربیتی ٹیم کا قابل فخر حصہ بنیں۔ اقوام متحدہ کی چھتری تلے تاحال 78 پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں۔
پاکستان نے پہلی بار 19 جون 2019ء کو کانگو میں قیام امن کےلئے خواتین دستے تعینات کیے۔ کانگو میں 2 خواتین دستے متعین، وسطی افریقی جمہوریہ میں 20 مارچ تک تیسرا خواتین دستہ تعینات ہو گا۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں اب تک 450 خواتین امن خدمات انجام دے چکیں۔ امن دستے میں خواتین، ماہر نفسیات، ڈاکٹرز اور صنفی مشیر بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ۔
بین الاقوامی امن و استحکام مرکز، نسٹ نے 39 خواتین امن مشن اہلکاروں کو تربیت فراہم کی۔ بین الاقوامی اداروں سے 23 خواتین امن مشن اہلکاروں نے تربیت حاصل کی۔ میجر عروج عارف کو 5 گھنٹے میں 25 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے پر پہلی ڈینکن مارچ خاتون کا اعزاز حاصل ہوا۔
یو این سیکرٹری جنرل نے خواتین پیس کیپرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انتونیو گوتیریس نے پاکستان کی امن خدمات کا اعتراف کیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پاکستان امن کا مستقل مزاج، قابل بھروسہ حصہ دار ہے۔ عالمی سطح پر پاکستانی خواتین کے کردار کا معترف ہونا پاکستان کی بیٹیوں کے لیے باعث اعزاز ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3awo5XQ
0 comments: