
ایران بھی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خلاف بول اٹھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔
Iran condemns the wave of organized violence against Indian Muslims.
— Javad Zarif (@JZarif) March 2, 2020
For centuries, Iran has been a friend of India. We urge Indian authorities to ensure the wellbeing of ALL Indians & not let senseless thuggery prevail.
Path forward lies in peaceful dialogue and rule of law.
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھارت حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی خوشحالی کو یقینی بنائیں اور قتل و غارت گری کو جاری نہ رہنے دیں۔ معاملات کو آئین اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔
اس سے قبل عالمی اداروں، یورپی ممالک، اہم شخصیات اور مسلمانوں نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے،انسانی حقوق کا احترام اور عالمی قوانین کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TixlsS
0 comments: