Monday, March 9, 2020

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا، حملے کے نتیجے میں ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور گردن پر گہرے زخم آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر برطانوی دالحکومت لندن میں راڈ کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، حملہ نقاب پوش افراد نے اس وقت کیا جب وہ شام کی چہل قدمی کررہے تھے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کو حملے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان نے نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کو سر، چہرے، گردن اور سینے پر گہرے زخم آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر حملے کی رپورٹ برطانوی پولیس کو درج کروادی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

نقاب پوش افراد نے ڈاکٹر عدنان کو زمین پر گرا کر ٹانگیں ماریں اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عدنان کو کی مرتبہ دھمکی آمیز کالز بھی آچکی ہیں جبکہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q4BZZE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times