Monday, March 9, 2020

کرونا ایک سو نو ممالک میں پھیل گیا، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو تیس ہو گئی

کرونا ایک سو نو ممالک میں پھیل گیا، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو تیس ہو گئی
کرونا ایک سو نو ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو تیس ہو گئی، اٹلی میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین سو چھیاسٹھ ہو گئی۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق کے بعد تعداد گیارہ ہو گئی, 
دنیا بھرمیں کورونا کا خوف ایک سو نو ممالک لپیٹ میں آ گئے،، دنیا بھر میں تین ہزار آٹھ سو تیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چین میں مرنے والوں کی تعداد تین ہزار ایک سو انیس ہے۔ اٹلی میں ایک روز میں ایک سو تنتیس افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں کی تعداد تین سو چھیاسٹھ ہو گئی،، آرمی چیف بھی کرونا کا شکار ہو گئے،، حکومت نے ملک کی پچیس فی صد آبادی کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا،،ایران میں ایک سو چورانوے افراد جان سے چلے گئے۔
امریکا کی چونتیس ریاستوں میں پانچ سو انتالیس کیس سامنے آ گئے۔ فرانس میں انیس، جنوبی کوریا میں ترپن ، اسپین میں سترہ ،امریکا میں بائیس، عراق میں چھ، مصر میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے چل بسے ۔
سعودی عرب میں گیارہ افراد میں کرونا کی تشخیص کے بعد مشرقی علاقے قطیف کو بند کردیا گیا۔ آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ،،ریاض میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیئے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TxDWjo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times