Wednesday, March 11, 2020

ڈالر کی اُڑان تھمنے کا نہیں لے رہی نام، ڈالر مہنگے سے مہنگا تر

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے ہوشربا اضافہ ہو گیاہے
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے ہوشربا اضافہ ہو گیاہے اور ڈالر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث ڈالر 158 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیاہے۔ قیمت میں اضافے سے ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔

چار روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر نے ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھر لی، 7 ماہ بعد پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 7 ماہ بعد 158 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا ،انٹربینک میں ڈالر 2 روز میں 154 اعشاريہ دو چار سے بڑھ کر 158اعشاريہ چار صفر پر پہنچ گيا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TZenqj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times