
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ پشاور زلمی کیخلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ انہوں نے پشاور زلمی کیخلاف 2 اوورز کرائے اور 6 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی جس کے بعد ٹخنے میں درد کے باعث وہ میدان بدر ہو گئے اور ساتھی کھلاڑیوں نے سیڑھیاں چڑھنے میں ان کی مدد کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے بائیں ٹخنے میں انجری ہوئی ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں سکین کیلئے بھی بھیجا جائے گا تاہم ابھی تک صورتحال اطمینان بخش ہے۔ وہ طبی امداد کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں تاہم اگلے میچز کیلئے ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VNM5l7
0 comments: