Sunday, March 8, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، پاک فوج کے کرنل شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، پاک فوج کے کرنل شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے دہشتگردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پرکارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بونجی سے ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Az3vf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times