
مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے خواجہ پورہ ریبن امام صاحب علاقے میں دونوجوانوں کی شہادت کے بعد کشیدگی دوسرے رو زبھی برقرار ہے۔ قابض افواج نے شہداء کے اہل علاقہ کو نماز جنازہ سے روکنے کےلئے کوششیں کیں لیکن بڑی تعداد میں شہری رکاوٹیں توڑ کر پہنچے اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہداء کی نماز جنازہ کے بعد شروع ہونےو الے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جسکی وجہ سے قابض افواج نے اپنی نفری اور ناکہ بندی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ شوپیاں کے خواجہ پورہ ریبن امام صاحب علاقے میں فوج و فورسز، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیاں نے دوسرے روز بھی علاقے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن کے نام پر شہریوں کو حراساں کیا جارہا ہے۔
مقامی آبادی کے مطابق مختلف گھروں میں گھس کر قابض افواج نے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، مقامی شہریوں کو خدشہ ہے کہ قابض افواج انہیں بھی دہشت گرد قرار دیکر شہید کردیں گی۔
کشیدہ حالات کے پیش نظر شوپیاں اور کولگام کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز دوسرے روز بھی بند ہیں اور پبلک و نجی ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی۔ ادھر حریت قیادت نے وحشیانہ مظالم کی تازہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vUfsHR
0 comments: