Wednesday, March 4, 2020

کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور ایران کا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور ایران کا بڑا فیصلہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کروناوائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے کروناوائرس کے خلاف ملک کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔

شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں وزرائےخارجہ نے کروناوائرس کے خلاف ہرممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم اجاگر کرنے پر جوادظریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد77 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔

ایرانی وزیر صحت نے ملک میں کرونا وائرس سے 77 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی مہلک وائرس کے پانچ کیسز سامنے آچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3apb5TK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times