
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جلد پاکستان واپس آجائیں گے جبکہ نوازشریف علاج مکمل ہونے کے بعد ہی آئیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ مریم نواز بہت جلد ٹویٹر پر متحرک نظر آئیں گی جبکہ حسن اور حسین نواز بھی پاکستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی رہائش پذیر ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی کوشش بہت کررہی ہے لیکن وہ پنجاب نہیں جاپا رہی‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ شہبازشریف نے ڈیڑھ سال میں پنجاب سے ڈینگی ختم کردیا تھا، نئے پاکستان میں ڈینگی پھر آگیا، حکومت کو اب بھی شہبازشریف کی ضرورت ہے‘۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں شرکت کرنے کے لیے ہی کراچی آئی ہوں، ایک نعرے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے، ہمیں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اس مارچ کا مقصد صحیح ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عورت مارچ کے تمام نعروں کی حمایت نہیں کرتی، اس بار عورت مارچ بہت زیادہ متنازع ہوگیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xmn8TR
0 comments: