
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا تعلق وفاق کے زیر انتظام علاقے سے ہے، جس کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
234/ We have now 5th confirmed case of #COVID19 in federal areas. Patient is stable and is being managed well. I request the media to respect the privacy of the patient and the family.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) March 3, 2020
خیال رہے کہ کوروناوائرس کی پاکستان منتقلی اور روک تھام کےلیے باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے جبکہ پاک ایران سرحد آج بھی بند ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ادارہ صحت کو ملک بھر سے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے 157 نمونے موصول
گزشتہ روز این آئی ایچ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے ملک بھر سے 157 نمونے موصول ہوئے ہیں جس میں 4 سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2x6fyMX
0 comments: