Sunday, March 8, 2020

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر صدر اور وزیر عظم عمران کا اہم پیغام جاری

صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان بطور ریاست اور شہریوں کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا، خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر وزیراعظم اور اور دیگر رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں مختلف شعبوں میں خواتین کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا قول ہے کہ خواتین کی طاقت قلم اور تلوار سے زیادہ ہے، پاکستان بطور ریاست اور شہریوں کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا، تعلیم، ملازمتوں میں یکساں مواقع کی فراہمی پر اتفاق کرتے ہیں، خواتین کی ہر جگہ حفاظت، وراثت میں حصہ یقینی بنانا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام اقدامات اٹھائیں گے جس سے خواتین کو محفوظ اور خوشحال زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا واقعی حوصلہ افزاء ہے کہ خواتین قومی زندگی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے اپنے شعبے میں ہر ایک کی صلاحیتوں کو بخوبی ثابت کررہی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39A8GG3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times