Friday, March 27, 2020

کورونا وائرس: چوہدری پرویز الہیٰ کا بڑا فیصلہ، کروڑوں روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے

کورونا وائرس: چوہدری پرویز الہیٰ کا بڑا فیصلہ، کروڑوں روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا اقدام اٹھالیا، چوہدری پرویز الہی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کروڑوں روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دئیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے کرونا وائرس کے خلاف رقم جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر، ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کےلیے دی ہے جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین نے آدھی آدھی تنخواہ جمع کرائی۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے، پوری قوم کو متاثرین کےلیے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مخیر حضرات کرونا کے خلاف متاثرین کی مدد کریں اور لاک ڈاؤن کے متاثرین کا بھی خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 1252 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 9 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ پاکستان میں موذی وبا میں مبتلا 23 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bz8HdF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times