
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا، مریض پہلے ہی سے مختلف امراض کا شکار تھا، کورونا وائرس موت کی وجہ بنی۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مریض کی حالت کینسر اور ذیابیطس کی وجہ سے پہلے سے خراب تھی، مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا 77 سال کا مریض نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔
عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں باہر سے آنے والے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض گزشتہ روز صحت یاب ہو کر گھر گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، غریب افراد میں راشن کے 20 لاکھ تھیلے تقسیم ہو نگے
گزشتہ روز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے کی وجہ سے پاک فوج، رینجرز اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ساتھ مل کر غریب افراد میں راشن کے 20 لاکھ تھیلے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a6sl0h
0 comments: